6 جولائی، 2018، 7:45 PM

ایران کے لئے جاسوسی کے الزام میں اسرائیل کے سابق وزیر کے ٹرائل کا آغاز

ایران کے لئے جاسوسی کے الزام میں اسرائیل کے سابق وزیر کے ٹرائل کا آغاز

اسرائیل کے سابق وزیر کے خلاف ایران کے لیے جاسوسی کے الزامات پر بننے والے مقدمہ میں ٹرائل کا آغاز ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جروزالم پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے سابق وزیر کے خلاف ایران کے لیے جاسوسی کے الزامات پر بننے والے مقدمہ میں ٹرائل کا آغاز ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 1995 سے 1996 تک اسرائیل کے وزیر توانائی اور انفراسٹرکچر رہنے والے گونین سیگیو پر ’اسرائیل کے خلاف جاسوسی کرنے، جنگ کے دوران دشمن ملک کی معاونت کرنے اور ریاستی سکیورٹی کو نقصان پہنچانے کی نیت سے معلومات فراہم کرنے‘ کا الزام ہے۔یروشلم کی ضلعی عدالت میں ہونے والا ٹرائل بند کمرے میں ہوا جہاں صحافیوں کو داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔ سماعت کے بعد وکلا کا کہنا تھا کہ ’مختصر سماعت میں گونین سیگیو کے خلاف الزامات پڑھ کر سنائے گئے جس کے بعد سماعت ستمبر تک ملتوی کردی گئی، تاہم سماعت کی تاریخ بعد میں طے کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق گونین سیگیو پر 2012 میں نائیجیریا میں قیام کے دوران ایران کو اسرائیل میں توانائی مارکیٹ اور سیکیورٹی مقامات، سیاسی و سیکیورٹی اداروں کی عمارت اور ان کے عہدیداران سے متعلق اور دیگر معلومات فراہم کرنے کا الزام ہے، جبکہ انہیں رواں سال مئی میں اسرائیل کے بین گورین ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

News ID 1881999

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha